ابنا: ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے آج کہا کہ شام کے مسئلے کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان، شام میں قیام امن اور جھڑپوں کےخاتمے کے لئے جامع سیاس راہ حل پر زور دیتا ہے۔ سید اکبر الدین نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارےمیں کہا کہ نئي دھلی کا یہ موقف ہے کہ ساری دنیامیں کیمیاوی ہتھیار نابود کردئے جائيں۔
.......
/169